ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / 22جنوری ووٹرلسٹ میں نام درج کرنے یاترمیم و اضافے کی آخری تاریخ 

22جنوری ووٹرلسٹ میں نام درج کرنے یاترمیم و اضافے کی آخری تاریخ 

Fri, 19 Jan 2018 21:16:52    S.O. News Service

کاروار 19جنوری (ایس او نیوز) ضلع پنچایت کے سی ای او مسٹر ایل چندرا شیکھر نے کاروارآکاش وانی کے فون اِن پروگرام میں سوالات کے جواب دیتے ہوئے بتایا 18سال کی عمر کو پہنچنے والے ملک کے ہر باشندے کا یہ حق ہے کہ اس کا نام ووٹر لسٹ میں شامل ہو اور اسے حق رائے حاصل ہوجائے۔

مسٹر چندرا شیکھر نے وٹر لسٹ اور آئی ڈی کارڈ سے متعلقہ مختلف سوالات کے اطمینان بخش دیتے ہوئے بتایا کہ الیکشن کمیشن کی ہدایات کے مطابق ہر تعلقہ دفتر میں ووٹر لسٹ میں نام درج کروانے یا کسی بھی قسم کی ترمیم و اضافے کے لئے مناسب انتظامات کردئے گئے ہیں ۔ اس سہولت سے فائدہ اٹھانے کی آخری تاریخ 22جنوری ہے۔ساتھ ہی الیکشن کمیشن کے ویب سائٹ پر بھی ووٹرلسٹ میں نئے اندراج یا ترمیم و اضافے کے فارم پُر کیے جانے کی سہولت موجود ہے جس سے 22جنوری تک استفادہ کیا جاسکتا ہے۔


Share: